مہر خبررساں ایجنسی نے العالم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ واشنگٹن میں متحدہ عرب ماارات کے سفیریوسف العتیبہ نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات ایران کے خلاف امریکہ کی یکطرفہ پابندیوں کی حمایت کرتا ہے۔ امارات کے سفیر نے کہا کہ ایران نے ہمیشہ ایسے کروپوں کی حمایت کی ہے جو اسرائیل کے وجود کے خلاف ہیں۔اماراتی سفیر نے کہا کہ ایران خطے میں عدم استحکام پیدا کررہا ہے اور اقتصادی دباؤ کے ذریعہ اس کی رفتار میں تبدیلی لانا ضروری ہے۔
واشنگٹن میں متحدہ عرب ماارات کے سفیر نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات ایران کے خلاف امریکہ کی یکطرفہ پابندیوں کی حمایت کرتا ہے۔
News ID 1883017
آپ کا تبصرہ